کراچی میں نیپا پر نجی اسٹورکے باہر موجود گٹر کا ڈھکن ڈمپر گزرنے کے باعث ٹوٹا


کراچی: نیپا پر واقع نجی اسٹور کے باہر موجود گٹر کا ڈھکن ڈمپر گزرنےکے باعث ٹوٹا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لنک روڈ پر17 نومبر کو رات 2 بجکر 5 منٹ پر گٹرکا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹا۔

واضح رہے کہ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے نکلتے اور پھر والد کی طرف دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا۔

دوسری جانب کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دیدیا۔

کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری محکمہ بلدیات کو بھجوا دی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا، گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

خیال رہے کہ کراچی میں صرف اس سال 5 بچوں سمیت 24 شہری کُھلے ہوئے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان سے جاچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *