کراچی میں مزید 3 بڑے نادرا سینٹرز بنانے کا اعلان، شناختی قوانین اور ب فارم میں بھی تبدیلیاں


کراچی میں مزید 3 بڑے نادرا سینٹرز بنانے کا اعلان، شناختی قوانین اور ب فارم میں بھی تبدیلیاں

شادی شدہ خواتین کو یہ سہولت دی گئی ہے، وہ شناختی کارڈ پر والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں: ترجمان نادرا/ فائل فوٹو

کراچی میں مزید 3 بڑے نادرا رجسٹریشن سینٹرز بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان نادرا سید شباہت علی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ  نادراکے 3 بڑے سینٹرز ملیر کینٹ، ملیر اور سرجانی ٹاؤن میں بنائے جائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ عوام کی مشکلات کے حل کے لیےقومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کی گئیں، پیدائش، موت، شادی اور  طلاق کے سرٹیفکیٹ یونین کونسل جاری کرتے ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ب فارم میں بچوں کی تصاویر شامل کی ہیں اور  چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ 3 سال کے بچوں تک پرانے طریقے پر ہوگا اس پر تصویر نہیں ہوگی، 3 سال سے بڑے بچوں کے چائلڈرجسٹریشن سرٹیفکیٹ پرتصویر اور بائیو میٹرک ہوگی، یہ 10 سال کی عمر تک ہوگا، 10  سال سے 18سال تک نیا سی آر سی تصویر اور بائیومیٹرک ہوگا۔

سید شباہت علی  نے مزید بتایا کہ سے بنے ب فارم برقرار رہیں گے، پاسپورٹ بنانے کے لیے نیا سی آر سی بنوانا ہوگا، پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنے گا جب کہ ہر بچے کے لیے الگ ب فارم جاری ہوگا، نادرا کی اپلیکیشن کے ذریعے فیملی کی تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آر سی میں اگر کوئی غلطی یا کمی ہے تو اسے درست کیا جاسکتا ہے، غیرقانونی طریقے سے کارڈ حاصل کرنے والےاپنےکارڈ رضاکارانہ طور پر واپس کرسکتے ہیں، رضاکارانہ طور پر کارڈ واپس کرنے والوں کے خلاف فی الحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آر سی اب وراثتی معاملات اور اہم قانونی امور کے لیے قابل قبول ہوگا،  ایف آر سی خاندان کی مختلف کیٹیگریز کے مطابق ہوگا،  نادرا کا ریکارڈ مکمل محفوظ ہے،  شادی شدہ خواتین کو یہ سہولت دی گئی ہے، وہ شناختی کارڈ پر والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نادرا سمیت بدعنوانیوں میں ملوث تمام ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، نادرا میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے،



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *