کراچی میں بل ادا کرنیوالوں یا بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیے: سندھ ہائیکورٹ


کراچی میں بل ادا کرنیوالوں یا بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیے: سندھ ہائیکورٹ

کے الیکٹرک پری پیڈ کارڈ کا سسٹم کیوں نافذ نہیں کرتی ؟ لائن لاسز کی بنیاد پربجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت پر عدالت کا سوال/فوٹوفائل

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے  لائن لاسز کی بنیاد پربجلی  کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔

لائن لاسز کی بنیاد پربجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ  یہ درست ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی لائن لاسز سمیت مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن بروقت بل ادا کرنے والوں یا بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیے۔

عدالت نے  کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ گلی میں ایک گھر بھی اگر بل ادا کرتا ہے تو اس کو بلاوجہ پریشانی ہوتی ہے،کے الیکٹرک پری پیڈ کارڈ کا سسٹم کیوں نافذ نہیں کرتی؟

 عدالتی استفسار پر  وکیل کے الیکٹرک نے بتایا کہ  پری پیڈ کارڈز کے نظام کے لیے پالیسی بنانہ پڑے گی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ  آج سے کام شروع کریں گے تو 5  سال بعد مکمل ہوگا،  ایسا نظام بنائیں کہ کارڈ کے بغیر صارف بجلی استعمال نہ کر سکے۔

 عدالتی ریمارکس پر وکیل کے الیکٹرک نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ حکام تک عدالتی تجویز پہنچائیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے   لائن لاسز کی بنیاد پربجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *