کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ شدید ہوگئی ہے ، آگ سے فیکٹری کی عمارت گرگئی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ نے 3 منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت گرگئی ہے، عمارت گرنے سے 2 فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں، فائربریگیڈ کی 12سےزائد گاڑیاں اسنارکل سمیت آگ بھجانےمیں مصروف ہیں۔
ترجمان کے مطابق آگ کی شدت میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹرکارپوریشن سے فوری مدد طلب کی ہے۔
ترجمان واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شیرپاؤ ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کردیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کیےگئے ہیں۔





















Leave a Reply