Skip to content
  • Saturday, 25 April 2026
  • 12:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے: چینی صدر

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے: چینی صدر

DAILY MITHAN Sep 4, 2025 0

[ad_1]

کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے: چینی صدر

جاپان کے خلاف چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب کا اختتام شاندار گالا سے کیا گی—فوٹو:چینی میڈیا

جاپان کے خلاف چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب کا اختتام شاندار گالا سے کیا گیا جس میں صدر شی جن پنگ نے بھی شرکت کی اور کہا کہ کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے۔

گالا کا اہتمام بیجنگ کے گریٹ ہال میں کیا گیا جہاں اسٹیج پرفارمنس میں فاشزم کے خلاف خوں ریز لڑائی اور اس کے نتیجے میں چین کے سامنے جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے مناظر پیش کیے گئے۔

چینی عوام کی مزاحمت میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو اس موقع پر خاص طورپر اجاگر کیا گیا اور جنگ میں مارے گئے لاکھوں افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ، ملک کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔

صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ عالمی نظام کو شفاف اور منصفانہ بنایا جانا چاہیے۔ دنیا میں پرامن انداز سے ترقی ہو اور عام لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے انتھک کوششیں کی جائیں۔

کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے: چینی صدر

شاندار گالا میں صدر شی جن پنگ نے بھی شرکت کی— فوٹو:چینی میڈیا

چین کے صدر نے کہا کہ فتح کا یہ دن چینی قوم کی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ ہے کہ جب حالیہ وقتوں میں بدترین بحران سے قوم تجدید شباب کی عظیم تر بلندیوں کو پہنچی۔ انہوں نے اس موقع کو دنیا کی ترقی کیلئے  بھی فیصلہ کن لمحہ قرار دیا۔

صدر شی نے کہا کہ یہ عظیم فتح چینی قوم، فاشزم کے خلاف اتحادیوں اور دنیا بھر کے لوگوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھی۔

چین کے صدر شی نے کہا کہ بیجنگ کبھی بھی ان غیرملکی حکومتوں اور بین الاقوامی دوستوں کو فراموش نہیں کرے گا جنہوں نے مسلط کردہ جارحیت کے خلاف چینی قوم کی مدد اور تعاون کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرہ ارض کے باشندے ہونے کے ناطے کڑے وقت میں انسانیت کو ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے اور کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے۔

صدر شی نے کہاکہ چین کی جدیدیت دراصل پرامن ترقی کی ماڈرنائزیشن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چین ہمیشہ امن، استحکام اور دنیا میں ترقی کی قوت رہے گا۔

کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے: چینی صدر

گالا کا اہتمام بیجنگ کے گریٹ ہال میں کیا گیا جہاں اسٹیج پرفارمنس میں فاشزم کے خلاف خوں ریز لڑائی اور اس کے نتیجے میں چین کے سامنے جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے مناظر پیش کیے گئے۔—فوٹو:چینی میڈیا

صدر شی نے کہا کہ ماضی میں ہم نے اچھائی اور برائی ، روشنی اور اندھیرے، ترقی اور تفریح کے درمیان سخت جدوجہد کا سامنا کیا تاہم چینی عوام نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، وطن کی بقا کیلئے لڑے تاکہ چینی قوم کو تجدید شباب ملے اور تمام تر انسانیت کو انصاف ملے۔

چینی رہنما نے امید ظاہر کی کہ تمام ممالک تاریخ سے سبق سیکھیں گے، امن کی قدر کریں گے، دنیا کو جدید تر بنانے کے لیے مل کرکام کریں گے اور انسانیت کیلئے بہتر مستقبل تخلیق دیں گے۔

ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے صدر نے کہا کہ تاریخی سانحات کو اسی صورت دوبارہ رونما ہونے سے روکا جاسکتا ہے جب دنیا بھر میں اقوام ایک دوسرے کو برابری کا درجہ دیں، ہم آہنگی سے رہیں اور ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

کبھی جنگل کے قانون کی طرف لوٹنا نہیں چاہیے جہاں طاقتور شخص کمزور کا شکار کرتا ہے: چینی صدر

فوٹو:چینی میڈیا

واضح رہے کہ جشن فتح کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز بدھ کی صبح کیا گیا تھا جہاں تیانمن اسکوائر پر 45  فارمیشنز کے دستوں کی پریڈ اور جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی گئی تھی۔ اس موقع پر روس، شمالی کوریا، ایران اور پاکستان سمیت 26 ممالک کے رہنما بھی موجود تھے۔

جدیدیت کی جانب چینی فوج کی رہنمائی کرنے والے صدر شی نے ملکی افواج کو تیز تر انداز سے ورلڈ کلاس ملٹری بنانے کے عمل کو اسٹریٹیجک ہدف قرار دیا ہے۔

پچھلے 10 برسوں میں چین نے مسلح افواج میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ہیں۔ صدر شی کی ہدایات پر افواج کے انتظامی ڈھانے اور کمان سسٹم کی تنظیم نو کی گئی ہے۔

انہی اصلاحات کا نتیجہ ہے کہ فوجیوں کی تعداد میں نمایاں کمی کی گئی۔ غیر لڑاکا دستوں کی تعداد بھی غیرمعمولی طورپر کم کی گئی جبکہ افسروں کی تعداد میں 30  فیصد کمی لائی گئی۔

فوجی اصلاحات کے نتیجے میں آپریشنل صلاحیتوں میں انتہائی اضافہ ہوا۔ فوج زیادہ سُرعت اور اثرانگیزی کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت حاصل کرپائی۔

جشن فتح میں چینی فوج کی پریڈ اس قدر سحر انگیز تھی کہ حریف امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کی تعریف کیے بنا نہ رہ پائے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026