کالعدم مذہبی جماعت نے جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، پہلے بھی یقین دہانی کرائی تھی پوری نہ کی: رانا ثنا


کالعدم مذہبی جماعت  نے جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، پہلے بھی یقین دہانی کرائی تھی پوری نہ کی: رانا ثنا

ان کے خلاف کافی مواد موجود تھا کہ پابندی عائد کی جائے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن میں جماعت اپیل کرسکتی ہے: مشیر وزیراعظم— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے اس سے پہلے بھی یقین دہانی کرائی تھی لیکن پوری نہ کی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا  ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ مذہبی جماعت  نے راستے میں جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، ان کے خلاف کافی مواد موجود تھا کہ پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو تنظیم ایسی کارروائی میں ملوث ہو تو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن میں جماعت اپیل کرسکتی ہے، نظرثانی کی اپیل کے بعد پابندی برقرار رہے تو پھر عدالت جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سے پہلے بھی اس جماعت نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن پوری نہ کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے کہا کہ سہیل آفریدی نے جو پہلی تقریر کی اس میں کہا کہ عشق لیڈر میں مارا جاؤں گا، سہیل آفریدی تو وزارت اعلیٰ کیلئے آئے ہی نہیں وہ تو خودکشی کیلئے آئے ہیں، سہیل آفریدی کو یہ دکھایا جانا چاہیے تھا کہ اس طرح ہوا میں نہیں اڑتے۔

رانا ثنا کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی، نواشریف سمیت ہم سب نے کبھی ان کو جیل میں تکلیف دینے کی بات نہیں کی، سہیل آفریدی جب بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر کابینہ بنائیں گے تو ایک اور مسئلہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل ہمارے بھائی ہیں وہ تو اسحاق ڈار کے شاگردوں میں سے ہیں۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *