لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ تمام مسافروں کوٹرین سےنکال کر بسوں میں منزل کی طرف روانہ کردیا، مسافروں کو محکمہ ریلوے کی جانب سےکھانا بھی فراہم کیاگیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے ریلیف ٹرین اور میڈیکل وین جائےحادثہ پر موجود ہیں اور ریلوے ٹریک کو کرینوں کی مدد سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ راولپنڈی اور لاہور کے لیے ٹرینوں کے روٹ کو عارضی طورپر تبدیل کردیاگیا، ٹریک کلیئر ہونے تک ٹرینیں براستہ وزیرآباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، شاہدرہ لاہورپہنچیں گی۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔


























Leave a Reply