کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب


کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

پوپ لیو چہاردہم— فوٹو: رائٹرز

ویٹیکن سٹی: کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نیا پوپ منتخب کرلیا گیا۔

نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے، رابرٹ پری ووٹ تاریخ میں پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہاردہم کہلائیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رابرٹ پری ووسٹ 2023 میں کارڈینل بنے، اس سے قبل وہ 2015 سے 2023 تک پیرو میں بطور بشپ کام کرتے رہے۔

گزشتہ ماہ پوپ فرانس کے بعد پوپ بننے والے 69 سالہ رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے  267ویں پوپ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پری ووسٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جان کر فخر ہوا کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں، ٹرمپ نے پوپ لیو سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *