افغانستان کی بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے قریب صدق گاؤں میں دہشتگردوں کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں تراوو دہشتگرد کیمپس کو تباہ کردیا ۔ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا ۔
کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو بھی تباہ کردیا گیا ۔ فضائی کارروائیوں میں ائیر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ، ملحقہ لاجسٹک انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔


























Leave a Reply