ڈی پی او رحیم یار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئرکرالیا گیا ہے۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق پنجاب اور سندھ کےکچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
عرفان سموں کے مطابق ڈرون کارروائی میں ڈاکوؤں کا زیرِ زمین بنکر اور ڈاکوؤں کے 33 ٹھکانے تباہ کیے۔
دوسری جانب ڈی پی او راجن پور کے مطابق انتہائی مطلوب 8 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے نوگو علاقوں میں پولیس چیک پوسٹس قائم کی جارہی ہیں، نوگو ایریاز کلیئر ہونے کے بعد وہاں اسکول اور اسپتال قائم کیے جائیں گے۔


























Leave a Reply