ڈی جی آئی ایس پی آر


بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیے ہیں، بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیے، 5 میزائل امرتسر میں اور ایک آدم پور میں گرا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل جمعہ کو بین الاقوامی میڈیا کو پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ  بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملےکیے جا رہے ہیں، بھارت میں کھلے عام مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *