ڈی ایس پی ٹریفک کراچی نے سیٹ بیلٹ کے حوالے سے نئی وارننگ جاری کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ جیوپاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے کہا کہ صرف ڈرائیور ہی نہیں، برابر میں بیٹھے مسافر کا بھی بیلٹ باندھنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی دوسری بار خلاف ورزی پر پہلے نہ لیا جانے والا جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کاکہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ ہمارے پاس نہیں، گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر چلانے کی کئی شکایت سامنے آرہی ہیں۔























Leave a Reply