کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر محمد شاہ کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد گل پلازہ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی، ٹریفک کے باعث فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


























Leave a Reply