[ad_1]
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کیے جائیں۔
ملاقات میں سی پیک اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام اور چین کے درمیان ہم آہنگی خطے کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ امریکا واسرائیل کے ایران پر حملے عالمی قوانین اور ایران کی قومی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں، فوری جنگ بندی نہ ہونے سے مشرق وسطیٰ، یورپ اور پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں جماعت ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر دفاع نے اہم قومی قوانین پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی۔
منگل کےروز اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور امن و امان کے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے مؤثر کردار کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا۔
اس موقع پر پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کی ممکنہ ثالثی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply