چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب


چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب

فوٹو: فائل 

چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دے کر صورتحال پر قابو  پا لیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ 

ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔

ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغان جانب سے شروع کی گئی، جس پر ہماری سکیورٹی فورسز نے فوری، لیکن ذمہ دارانہ ردعمل دیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق  پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی کے باعث صورتحال کو جلد قابو میں لے لیا گیا اور جنگ بندی  برقرار ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل مذاکرات کے عمل کے لیے پرعزم ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکام بھی اسی طرح تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *