پولیو ویکسین پلانے سے منع کرنیوالوں میں سب سے زیادہ شرح کراچی کی ہے: مصطفیٰ کمال


پولیو ویکسین پلانے سے منع کرنیوالوں میں سب سے زیادہ شرح کراچی کی ہے: مصطفیٰ کمال

 یکم ستمبر سے ملک بھر میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، کراچی کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال/ فائل فوٹو 

 کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ انسداد پولیو ویکسین پلانے سے منع کرنے والوں میں سب سے زیادہ شرح کراچی کی ہے۔

مصطفی کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے، ان شاءاللہ جلد ہی پولیو سے ملک کو پاک کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے ملک بھر میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال ہے، جس کی وجہ سے  پنجاب میں 10 ستمبر سے پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جبکہ باقی تینوں صوبوں میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ملک کے 127 اضلاع کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، پولیو سے بچاؤ کا واحد حل انسداد پولیو ویکیسن ہے،  رواں سال 26 میں سے16 پولیو کیسز کے پی سے سامنے آئے جس میں سے 13 کیسز جنوبی کے پی سے ہیں۔

کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کراچی کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ انسداد پولیو ویکسین پلانے سے منع کرنے والوں میں سب سے زیادہ شرح کراچی کی ہے، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *