کراچی پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔
مبینہ تشدد سےنوجوان کی ہلاکت کے بعد 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکارمعطل کردیے گئے، واقعہ کی انکوائری جاری ہے، لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا گیا۔
ہلاک نوجوان عرفان کے پڑوسی اظہر ضیا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عرفان بہاولپور کارہائشی تھا اور کراچی گھومنے کے لیے آیا ہواتھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عرفان کو بدھ کی صبح عائشہ منزل سے حراست میں لیا گیا اور اگلے روز جمعرات کی شام عرفان کے چچا کو پولیس نے بلاکر موت سے آگاہ کیا۔























Leave a Reply