Skip to content
  • Friday, 24 April 2026
  • 5:07 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز

DAILY MITHAN Sep 28, 2025 0

[ad_1]

پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز

بہت آسان ہے یہ کہنا کہ وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا، کام کرو گے تو کیمرے کے سامنے آؤ گے، چپ کرکے جو کام ہوتا ہے وہ کام نہیں آرام ہوتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: اسکرین گرینب

صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سروے مہم کے رضاکاروں سے حلف لیا اور  خطاب میں کہا کہ آپ سیلاب زدگان کے نقصانات کا تخمینہ لگانے نہیں انسانیت کی خدمت کیلئے جارہے ہیں، دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب آیا، 25 کے قریب شہر متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ خواجہ سلمان رفیق نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دن رات ایک کردیا، مریم اورنگزیب نے مظفر گڑھ کے گاؤں میں ڈیرے ڈالے، 18، 18 گھنٹے کام کیا، مجھے فخر ہے پنجاب کی کابینہ پر، پنجاب کے خدمت گاروں پر، پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان کاٹھیا نے بھی دن رات ایک کیا ہے، ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر اور اہلکاروں نے دن رات کام کیا ہے انھیں بھی شاباش، آئی جی کی سربراہی میں پولیس نے ریلیف کا کام کیا،شاباش دینا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ لیاتھا کہ میں ینگ منسٹر لوں گی ان میں ہمت ہے وہ خدمت کریں گے، پنجاب حکومت نے سیلاب میں انخلا اور ریلیف آپریشن کیا، پنجاب وہ پہلا صوبہ بن گیا جس نے 25 لاکھ افراد کا بروقت انخلا کیا، اب پنجاب حکومت کا بحالی آپریشن بھی سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، ہم نے کلینک آن ویلز سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیے اور سیلاب کے بعد پہلی بار ہے کہ کوئی وبا نہیں پھوٹی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ریلیف کیمپ میں بچوں کو اپنی نگرانی میں نہلوایا تاکہ وہ بیمار نہ ہوں، سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کے علاج کے لیے بھی اسپتال تھے، پنجاب پر فخر ہے جس نے لاکھوں افراد کی جان بچائی، دریاؤں پر کیمرے لگائے جس کو ہم 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کرتے تھے جہاں زمینی رابطہ کٹ گیا تھا ان علاقوں میں کلینک آن بوٹس بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی لوگ صرف پنجاب پر تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کرلیں تو وہاں بھی لوگوں کا بھلا ہو، پنجاب روایات قائم کرتا جا رہا ہے کامیابیوں پر کامیابیوں کی، باقی لوگ صرف پنجاب پر تنقید کر رہے ہیں، جتنا پنجاب پر تنقید کرتے ہو اتنا کبھی اپنے صوبے میں کام کر لو، بھلا ہوجائے مخلوق کا، جہاں پر میری ضرورت تھی یا نہیں تھی میں وہاں پہنچی، غفلت کی نیند نہیں سو رہی دکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت آسان ہے یہ کہنا کہ وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا، کام کرو گے تو کیمرے کے سامنے آؤ گے، چپ کرکے جو کام ہوتا ہے وہ کام نہیں آرام ہوتا ہے جو کام ہوتا ہے وہ سر چڑھ کر بولتا ہے، باقی کوئی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کر رہا، تنقید صرف پنجاب پر ہورہی ہے اور تنقید اس لیے ہورہی ہے کہ کام صرف پنجاب میں ہورہا ہے، میرا ایک طریقہ ہے تنقید پر کان بندکرکے اپنے کام پر نظر رکھو۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ دوسرے صوبوں سے آوازیں آرہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے جس نے دن رات کام کیا، میں صرف سیلاب نہیں نمٹ رہی، ترقیاتی کام بھی جاری رکھے،  میں گرین بسیں لے کر شہر شہر جارہی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پیر پگارا کا شکریہ انھوں نے پنجاب حکومت کے کام کی تعریف کی، پیرپگارا نے کہا کہ پنجاب حکومت قابل ہے دو تین سال بعد لگے گا بھی نہیں کہ سیلاب آیا تھا، سیلاب متاثرین کا ایک ایک پائی کا نقصان پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردی آرہی ہے متاثرین کے کھانے پینے اور رہنے کا ابھی سے بندوبست کررہے ہیں، بہترین طریقے سے نقصانات کا تخمینہ لگانا ہے اور پھر ازالہ کرنا ہے، پنجاب کے عوام کو سنبھالوں گی، نقصانات کا سروے اس کا پہلا قدم ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ جو پنجاب آتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ پنجاب تو پاکستان کا حصہ ہی نہیں لگتا، اس کی یہ وجہ نہیں ہے کہ پنجاب کے پاس کوئی جادوکی چھڑی ہے، پنجاب کے پاس پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے، پنجاب کی حکومت کو اپنے لوگوں کا احساس ہوتا ہے  اورپنجاب حکومت عوام کے ساتھ عوام کے درمیان میں موجود ہوتی ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026