پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 28 ہوگئی


پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 28 ہوگئی

فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا اور ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 1955 کے بعد ستلج میں یہ صورتحال دیکھنےکو ملی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سارا پانی بھارت میں بند ٹوٹنےکےسبب قصور کی طرف بڑھا، ہمیں قصورکوبچانےکے لیےموجود بند میں شگاف کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ سلیمانکی کے بعد ہمیں ہیڈ اسلام پر بھی خطرہ درپیش ہوگا، جبکہ اوکاڑہ اور ساہیوال کو دریائے راوی میں سیلاب کے پیش نظرخطرہ ہوگا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہمیں تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اب تک 28 اموات ہوچکی ہیں، لیکن تمام جگہ ریسکیو عملے نے بروقت آپریشن کیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے کہاکہ اوکاڑہ، پاکپتن اور ملحقہ علاقوں کے لیے اب مسائل پیدا ہونےکا خطرہ ہے، تمام حکومتی وسائل کوبدلتےحالات کے مطابق بروئےکار لایاجائےگا۔

نبیل جاوید نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ تمام متاثرہ علاقوں سے انخلا کویقینی بنایا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *