پنجاب میں دریاؤں، تالابوں، جھیلوں اور بارش کے پانی میں نہانے پر پابندی عائد


پنجاب میں دریاؤں، تالابوں، جھیلوں اور بارش کے پانی میں نہانے پر پابندی عائد

 پابندی موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلیے لگائی گئی ہے،نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب— فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی۔

محلمہ داخلہ پنجاب نے ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور  جھیلوں میں تیراکی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر  بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ  ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں میں بلااجازت کشتی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔  پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ پابندی موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *