Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 2:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کافیصلہ

حالیہ پوسٹس

  • عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
  • فجیرا سے پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے
  • جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟امریکی ڈیمو کریٹس کا وزیر دفاع کو ایران میں اسکول پر حملے سے متعلق خط
  • 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
تازہ ترین

پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کافیصلہ

DAILY MITHAN Nov 18, 2025 0


پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کافیصلہ

فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور: پنجاب  حکومت نے کالعدم جماعت ٹی ایل پی  کے خلاف دیگر صوبوں میں بھی کارروائی کے لیے وفاق سے درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے کومبنگ آپریشن  مستقل جاری  رکھنے کا حکم دیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت  نے  انتہا پسندوں اور  دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انفرااسٹرکچر اکھاڑ  پھینکا ہے۔ کالعدم جماعت کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ  احتجاج کے نام  پر  نفرت  اور فتنہ  پھیلانے والی فنڈنگ روک دی گئی، کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23  ارب 40 کروڑ  روپےکے اثاثے منجمدکیے گئے ہیں۔ کالعدم جماعت کے 92 بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیے گئے  ہیں۔ کالعدم جماعت کے 9 فنانسرز کے خلاف بھی مقدمات درج  کیےگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد پر 31 مقدمات درج  ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوران اجلاس  بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پنجاب میں مساجد  اور  آئمہ کرام میں 61 ہزار  سے  زائد فارم  تقسیم کیےگئے، 50 ہزار  سے  زائد آئمہ کرام نے  رجسٹریشن کرکے امن اور قانون کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا،  پنجاب میں آئمہ کرام کی 82 فیصد رجسٹریشن مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ نے اظہار اطمینان کیا۔

ترجمان کے مطابق  امن کی مضبوطی کے لیے پانچ بڑے  وفاق المدارس نے  مساجد اور آئمہ کرام کی  رجسٹریشن پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ  پنجاب نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے  اور  احترام ملحوظ خاطر  رکھنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آئمہ کرام نماز  پڑھاتے ہیں، ہم نہیں چاہتےکہ  وہ چندے کے لیے ہاتھ پھیلائیں۔

وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو  وال چاکنگ پر  پابندی کے مستقل نفاذ کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ  پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے  اسلام آباد دھماکے کے  پیش نظر سرویلینس مزید بڑھانےکی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  پنجاب نے ہر ضلع میں ڈرون سرویلینس کی ہدایت کی اور  ہراسانی کے واقعات کی ڈرون سرویلینس کا بھی حکم دیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟امریکی ڈیمو کریٹس کا وزیر دفاع کو ایران میں اسکول پر حملے سے متعلق خط
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026