پنجاب اور کے پی میں ممکنہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری


پنجاب اور کے پی میں ممکنہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری

31 جولائی تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔ 

ممکنہ موسمی صورتحال پر جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ  31 جولائی تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

پنجاب میں لاہور، سرگودھا، حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اورنارو وال میں بارشیں متوقع ہیں۔ 

محکمہ موسمیات نے ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارشوں جب کہ  پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہاؤ کی پیشگوئی کی ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر میں ملحقہ ندی نالوں اور دریاؤں میں بارش کے باعث طغیانی کاخدشہ ہے۔ 

اس کے علاوہ آزادکشمیرکے علاقوں بھمبر، سماہنی، دھیرکوٹ میں تیز بارش ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *