
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری مشترکہ پوسٹ میں جوڑے کی جانب سے شادی کے 2 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا گیا۔
اداکارہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی جانب سے جاری پوسٹ میں جذباتی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار ان لفظوں میں کیا گیا کہ ’ بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا اور ہمیں پہلے والی زندگی یاد نہیں، ہماری آغوش بھری ہوئی ہے اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں’۔
پوسٹ میں مزید درج تھا کہ ’پہلے ایک دوسرے کے لیے صرف ہم تھے اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے‘ ۔
جس کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر مبارکبادوں کا سلسلہ بندھ گیا، شوبز شخصیات سمیت اداکارہ کے مداح بچے اور والدین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی ستمبر 2023 کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوئی تھی۔ رواں برس اگست کے ماہ میں اداکارہ پرینیتی کی جانب سے امید سے ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Leave a Reply