پرتگال کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان


پرتگال کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

وزارت خارجہ پرتگال اور فلسطینی پرچم—فوٹو: فائل

برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور  دیگر کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ  21 ستمبر کو  فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

پرتگال کے وزیر خارجہ  رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا پرتگال پہلا ملک نہیں۔

اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *