پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا۔
پاک افواج کے آپریشن غضب للحق میں افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14/15 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔






















Leave a Reply