کراچی: پاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم کے ساتھ سعودی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔






















Leave a Reply