وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطالبے پر اٹلی نے پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنا دینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ اٹلی میں اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستانی اسکلڈ لیبر کے لیے ساڑھے 10 ہزار ویزے دینے کی یقین دہانی کروائی۔
محسن نقوی نے اطالوی وزیر داخلہ کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف حکومت پاکستان کے موثر اقدامات سے آگاہ کیا۔
اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔


























Leave a Reply