پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے آسٹریلوی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ کپتان میچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
میچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا فائنل کھیلا تھا، جس کے باعث مینجمنٹ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو آرام دے سکتی ہے۔


























Leave a Reply