وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ الحمدللہ کسی بھی پاکستانی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیزکا پروپیگنڈا ہیں۔
مشرف زیدی نے سوشل میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بلااشتعال افغان طالبان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مؤثر کارروائی کی جارہی ہے، سرحد پار بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی فوجی کی شہادت یا گرفتاری نہیں ہوئی، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیزکا پروپیگنڈا ہیں۔
مشرف زیدی نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔


























Leave a Reply