
اسلام آباد: پاکستان کے کل بیرونی قرضے جو کہ 130 ارب ڈالر ہےکہ واجب الادا بیرونی قرضوں میں سے زیادہ تر صرف 5 بڑی کرنسیوں میں مرتکز ہے۔
وزارتِ خزانہ کی تیار کردہ اور جاری کردہ ڈیٹ مینجمنٹ اسٹریٹیجی برائے 2026 تا 2028 کے مطابق بیرونی قرضہ جات کا پورٹ فولیو زیادہ تر چند بڑی کرنسیوں میں ہے اور ان میں 5 بڑی کرنسیوں کا مجموعی طور پر سب سے زیادہ حصہ ہے۔
پاکستان کے واجب الادا بیرونی قرضوں اور واجبات میں امریکی ڈالر 57.8 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
اس کے بعد اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (SDRs) 29.88 فیصد، چینی یوان 5.21 فیصد، جاپانی ین 3.95 فیصد اور یورو 2.62 فیصد کے ساتھ شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی فنانسنگ کا زیادہ تر انحصار آئندہ بھی کثیرالجہتی اور دوطرفہ ذرائع پر ہوگا جو رعایتی شرائط اور طویل المدتی ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں دوبارہ داخلے کے لیے حکومت ’’پانڈا بانڈز، سسٹین ایبل بانڈز اور یورو بانڈز‘‘ جیسے آلات کے اجرا کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ مارکیٹ تک رسائی وسیع ہو اور زیادہ لچکدار شرائط پر فنانسنگ میسر آ سکے، بشرطیکہ عالمی شرحِ سود اور مجموعی معاشی استحکام سازگار رہے۔
Leave a Reply