Skip to content
  • Saturday, 17 January 2026
  • 11:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان واضح کرچکا ہے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، آرمی چیف کا امریکا میں خطاب

حالیہ پوسٹس

  • ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
  • گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
  • مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
  • ٹرمپ نے منی ایپولس میں احتجاج کے پیش نظر ’انسریکشن ایکٹ‘ نافذ کرنے کی دھمکی دیدی
تازہ ترین

پاکستان واضح کرچکا ہے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، آرمی چیف کا امریکا میں خطاب

DAILY MITHAN Aug 10, 2025 0


پاکستان واضح کرچکا ہے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا،  آرمی چیف کا امریکا میں خطاب

آرمی چیف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت اور وقار کا سرچشمہ ہیں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎اب سوال یہ نہیں کہ ’اگر‘ ہم اٹھیں گے، بلکہ سوال یہ ہےکہ’کتنی جلدی اورکتنی قوت سے‘ ہم اٹھیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت اور وقار کا سرچشمہ اوردیگرپاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں، بیرون ملک پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی اورخوشحالی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے وابستہ ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات پربھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ  ‎بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طورپرپیش کرنا چاہتا ہے لیکن عملی طورپرایسا کچھ نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کی ٹرانس نیشنل دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ‎اس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اور قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ ہے، اس کی مثال کلبھوشن یادیو جیسے واقعات بھی ہیں۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ‎پاکستان نے بھارت کی امتیازی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی، ‎حالیہ بھارتی جارحیت شرمناک بہانوں کے ساتھ کی گئی، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی اور معصوم شہریوں کو شہید کیا، بھارتی جارحیت نے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، کسی بھی غلطی کی وجہ سے دوطرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھاتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، ہم نے وسیع تر تنازع کو روکنے میں کامیابی حاصل کی، ‎بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پربضد ہے، ‎پاکستان واضح کرچکا ہےکہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے، صدرٹرمپ کی اسٹریٹجک لیڈرشپ نے ناصرف پاک بھارت جنگ بلکہ دنیا میں بہت سی جنگوں کوروکا۔

آرمی چیف نے کہا کہ  ڈیڑھ ماہ کے وقفے سے میرا دوسرا دورہ پاک امریکا تعلقات میں ایک نئی جہت کی علامت ہے،‎ ان دوروں کا مقصد تعلقات کوتعمیری، پائیدار اور مثبت راستے پرگامزن کرنا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیربھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے، قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی ’شہ رگ‘ ہے۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ ‎مقبوضہ کشمیرپراقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں، پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری نسل کشی بدترین انسانی المیہ ہے، غزہ کی صورت حال کے عالمی اور علاقائی دونوں سطح پر شدید مضمرات ہیں۔

‎فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فتنہ الخوارج سمیت کئی دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کے خلاف متحرک ہیں، دہشتگردوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں، انہیں انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کو افراتفری پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ بھی دیا، انہوں نے  آیت پڑھی ’اے ایمان والو، اگرکوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبرلےکر آئے توخوب تحقیق کرلیا کرو تاکہ تم نادانی میں کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ اوربعد میں اپنے کیے پرپشیمان نہ ہو‘۔

‎‎آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی بدولت بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، ‎بین الاقوامی تعلقات کے محاذ پربھی پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، امریکا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد جاری ہے، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئی نسل کی سوچ، تعلقات اور ترجیحات مختلف ہیں جسے سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ‎ہماری 64 فیصد نوجوان آبادی بے پناہ صلاحیتوں سے بھرپور ہے، یہ نوجوان مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

‎آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بھارت کےخلاف سفارتی اورسکیورٹی میدان میں حالیہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ممکن ہوئی، یہ کامیابی اجتماعی کوشش، سیاسی لیڈرشپ کی دوراندیشی اوربہادرافواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ‎اب سوال یہ نہیں کہ ’اگر‘ ہم اٹھیں گے، بلکہ سوال یہ ہےکہ’کتنی جلدی اورکتنی قوت سے‘ ہم اٹھیں گے، آئیے ہم اپنے آباؤ اجداد کی میراث قائم رکھتے ہوئے نئے جذبے اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ نے منی ایپولس میں احتجاج کے پیش نظر ’انسریکشن ایکٹ‘ نافذ کرنے کی دھمکی دیدی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
تازہ ترین
ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی جانب سے ایران کے موجودہ حالات میں حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہیں: خانہ فرہنگ کوئٹہ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ڈرم اسٹک ڈپلومیسی، دونوں ممالک کے سربراہان کی کے پاپ گانوں پر ڈرم پرفارمنس
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
درمیانی عمر میں دماغ کو جوان رکھنے کیلئے یہ آسان عادت آج ہی اپنالیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
اسمتھ نے اوور کی آخری گیند پر بابر کے شاٹ پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتا دی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس، امراض قلب اور گردوں کے امراض سے بچنا بہت آسان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی پورٹ کے کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا، 20 کنٹینرز کو لپیٹ میں لیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی بحریہ نے سمندر میں خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کرا دیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
جاتی امرا میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعویٰ ہینلے انڈیکس کے ڈیٹا کی غلط ترجمانی کرتا ہے
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ ٹاور لگے ہیں کس کے فنڈ سے اور کیوں لگے؟ یہ ٹولز ریاست کیخلاف استعمال ہوئے: سرفرازبگٹی کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026