پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد ایسے ہیں جو 15 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔
یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے۔
گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق گوکہ کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دیا گیا ہے تاہم پاکستان میں 18 سال سے قبل شادی اب بھی ایک عام رجحان ہے، البتہ وقت کے ساتھ ساتھ اس رجحان میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 15 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں تقریباً 10 فیصد افراد شادی شدہ ہیں، یہ شرح پاکستان میں تقریباً 20 لاکھ شادی شدہ افراد کے برابر بنتی ہے۔
کم عمر شادی شدہ افراد کی شرح بلوچستان میں سب سے زيادہ ہے، اسی طرح سابق فاٹا اور سندھ کے کئی اضلاع میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا ہے جب کہ اسلام آباد اور پنجاب میں یہ شرح کم ہے۔
سروے نتائج کے مطابق کم عمری میں شادی کا رجحان زیادہ ہونے سے لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
ملک بھر میں 15 سے 19 سال کی عمر کی تقریباً 15فیصد خواتین نے شادی شدہ ہونے کی اطلاع دی جب کہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں یہ شرح تقریباً 30 فیصد تک دیکھی گئی۔


























Leave a Reply