Skip to content
  • Saturday, 14 March 2026
  • 10:46 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ، 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی: لیبر فورس سروے

حالیہ پوسٹس

  • آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ بڑھ گئی
  • امریکا میں پُرتشدد جرائم میں ملوث 10 بھارتی شہری گرفتار
  • ایران بھر میں یوم القدس پر ریلیاں، صدر اور وزیر خارجہ سمیت لاکھوں افراد کی شرکت
  • سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک
  • بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستان

پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ، 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی: لیبر فورس سروے

DAILY MITHAN Nov 22, 2025 0


پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ، 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی: لیبر فورس سروے

21-2022 کے لیبر فورس سروے میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں لیبر فورس بڑھ کر 71.76 ملین ہوگئی تھی اور بے روزگاری کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 6.3 فیصد رہی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 25-2024کے تازہ لیبر فورس سروے (LFS) کے مطابق بڑھ کر تقریباً 7 فیصد ہونے جا رہی ہے جو  2022-21  میں کم ہو کر 6.3 فیصد ہوگئی تھی جب کہ حکومت آئندہ ہفتے یہ نئی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کریگی۔

باخبر اعلیٰ حکومتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ تازہ ترین لیبر فورس سروے کے مطابق بے روزگاری کی مجموعی شرح 7 فیصد کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) نے 25-2024 کے LFS کی ابتدائی معلومات حالیہ منعقدہ “ڈیٹا فیسٹ” کانفرنس میں پیش کیں تاہم ماہرین نے آئی سی ٹی (اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری) اور چند دیگر شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر سوالات اٹھائے۔ 

اس رپورٹر نے چیف اسٹیٹیسٹیشن PBS سے اس بارے میں سوال بھیجا لیکن رپورٹ فائل ہونے تک کوئی جواب نہ ملا۔ 

21-2022 کے لیبر فورس سروے میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں لیبر فورس بڑھ کر 71.76 ملین ہوگئی تھی اور بے روزگاری کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 6.3 فیصد رہی۔ 

اہم اعداد و شمار یہ تھے۔ مجموعی روزگار-برائے-آبادی تناسب 42.1% تھا۔ مردوں اور عورتوں کے درمیان نمایاں فرق پایا گیا (مرد 64.1فیصد، خواتین 19.4فیصد)۔ خدمات کا شعبہ سب سے بڑا آجر تھا۔ نوجوانوں (15–24 سال) میں بے روزگاری سب سے زیادہ 11.1% رہی، خاص طور پر نوجوان خواتین میں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے لیبر فورس سروے نے 25-2024 کے سروے میں 19ویں ICLS تعریف اختیار کر لی ہے جو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی نئی ضروریات کے مطابق ہے۔

13 ویں انٹرنیشنل کانفرنس آف لیبر اسٹیٹسٹیشنز (ICLS) کا فریم ورک 1982 سے استعمال ہورہا تھا جس کے تحت کوئی بھی شخص جس نے حوالہ ہفتے میں صرف ایک گھنٹہ بھی اجرت، منافع یا خاندانی کاروبار میں کام کیا “برسرِ روزگار” شمار ہوتا تھا۔

2013 میں منظور ہونے والا 19واں ICLS معیار کام کی نئی درجہ بندی پیش کرتا ہے جس میں اجرت یا منافع کے لیے کام (Market Work) اوراپنے استعمال کے لیے پیداوار کا کام (Own-Use Production Work)کو علیحدہ شمار کیا جاتا ہے۔ اپنے استعمال کے لیے کام سے مراد یہ سرگرمیاں ہیں گھر میں استعمال کے لیے سبزی یا اناج اگانا،گھریلو استعمال کے لیے مویشی پالنا،بطور رضاکار کام کرنا،بغیر تنخواہ تربیتی کام،دیگر غیر منڈی (non-market) سرگرمیاں۔ 

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ غیر معاوضہ کام کرنے والوں کو شامل نہ کرنا معاشی سرگرمیوں کو کم کر کے دکھاتا ہے یہاں “اصل معاشی سرگرمی” سے مراد وہ تمام سرگرمیاں ہیں جن کے بدلے معاوضہ ملتا ہے۔ یہ فرق اس لیے اہم ہے کہ اس سے پاکستان کا LFS یہ طے کر سکے گا کہ کون واقعی لیبر مارکیٹ میں شامل ہے؟ اور کون گھر کے غیر معاوضہ کاموں میں مصروف ہے؟ کس طرح درجہ بندیاں بدلیں گی؟

اس تبدیلی کے نتیجے میں بہت سے افراد خصوصاً دیہی خواتین، بغیر معاوضہ خاندانی کارکن، اور وہ کسان جو اپنی ہی کھپت کے لیے کام کرتے ہیں اب نئی زمروں میں آ جائیں گے۔ کچھ افراد Own-Use Production Workers شمار ہونگے اور جب تک وہ باقاعدہ روزگار کے خواہش مند یا دستیاب نہیں ہونگے، انہیں “برسرِ روزگار” نہیں سمجھا جائیگا۔کچھ افراد مکمل طور پر لیبر فورس سے باہر شمار ہوں گے، اگر وہ منڈی کے کام (Market Work) کے لیے دستیاب یا اُس کے متلاشی نہیں ہیں۔

13ویں ICLS کی نسبت 19ویں ICLS پر مبنی ڈیٹا سے یہ اثرات سامنے آئیں گے۔ لیبر فورس میں شمولیت کی شرح کم ہو جائے گی۔روزگار کی شرح بھی کم دکھائی دیگی اور بے روزگاری کی شرح بڑھ جائے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026