پاکستان میں ائیرپورٹس کی بڑی تعداد غیر فعال ہوگئی اور 3 ائیرپورٹس پر بین الاقوامی آپریشن بند ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے 151 ائیرپورٹس یا لینڈنگ اسٹرپس موجود ہیں لیکن فعال یا بین الاقوامی ائیرپورٹس کی تعداد 10 بتائی گئی ہے جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ جیسے 8 ائیرپورٹس کو ہی فی الوقت مکمل فعال بین الاقوامی ائیرپورٹ کہا جاسکتا ہے جب کہ دیگر میں نیو گوادر، اسکردو، نیو میرپور ائیرپورٹس بین الاقوامی درجہ رکھتے ہوئے غیرفعال ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد کہنے کو بڑے اور بین الاقوامی ائیرپورٹس ہیں مگر دن کے اوقات میں یہاں اکا دکا غیرملکی پروازوں کی آمد و رفت کی وجہ سے دنیا کے ہم پلا ائیرپورٹس نہیں جہاں بہت کم تعداد میں ملکی اور غیر ملکی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ خطیر لاگت سے تیار ملک کا ایک بڑا ائیرپورٹ نیو گوادر بین الاقوامی ائیرپورٹ کے طور پر افتتاح کے بعد سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے بغیر ویران ہے۔
ملک کے مقامی سطح کے ائیرپورٹس کی تعداد 43 ہے جب کہ 98 انتہائی چھوٹے ائیرپورٹس لینڈنگ اسٹرپس یا فوجی ہوا بازی کی سہولیات کے مقامات ہیں۔






















Leave a Reply