بنگلا دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے لیے منتخب کیے گئے بنگلا دیشی طلبہ کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔
45 طلبہ پر مشتمل یہ بیچ پاکستان کی معروف جامعات میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔
طلبہ کا کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور متعلقہ جامعات کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ حکام کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے اگلے بیچ کیلئے انتخاب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
ایچ ای سی نے بنگلا دیشی طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابی اور پاکستان میں یادگار قیام کے لیے دعا کی۔
کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی طلبہ کو معیاری تعلیم، سازگار تعلیمی ماحول اور مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور کامیابی حاصل کر سکیں۔
پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈور کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

























Leave a Reply