Skip to content
  • Thursday, 23 April 2026
  • 9:51 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن پہلے دہشتگردوں کو ہمارے حوالےکرو، افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہےان کیلئےٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن پہلے دہشتگردوں کو ہمارے حوالےکرو، افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہےان کیلئےٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر

DAILY MITHAN Mar 18, 2026 0

[ad_1]

پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن پہلے دہشتگردوں کو ہمارے حوالےکرو، افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہےان کیلئےٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل

ڈی  جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ  جنرل احمد  شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ  پاکستان  افغان طالبان  سے بات چیت کے لیے تیار  ہے لیکن  وہ  پہلے دہشت گردوں کو  ہمارے  حوالے کریں، افغان طالبان کو  فیصلہ کرنا  ہےکہ ان کے لیے ٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ان کے لیے دہشت گردی اہم ہے یا امن۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  افغان طالبان  رجیم نے دہشت گردوں کو  اپنے پاس چھپا کر رکھا ہوا ہے، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں،  پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن پہلے دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرو اور  اپنے ملک میں دہشت گردی کے مراکز کو ختم کرو ۔

‘افغان طالبان نے صومالیہ کی الشباب کو دعوت دی ہےکہ افغانستان آجائیں’

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کو  پتہ ہونا چاہیے افغان طالبان نے صومالیہ کی الشباب کو دعوت دی ہےکہ افغانستان آجائیں آپ کو جگہ دیتے ہیں، اسامہ کے بیٹے کے ساتھ بھی ان کا رابطہ ہے اور حمزہ بن لادن کو کہا ہےکہ افغانستان آجائیں آپ کو جگہ دیتے ہیں۔ افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کا مرکز بنا ہوا ہے، پاکستان نے ان کا راستہ روکا ہوا ہے، یہ صرف پاکستان کے عوام کی جنگ نہیں یہ خطے اور  پوری دنیا کی جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں۔

شروع انہوں نے کیا ہے پاکستان نے جواب دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ  پاکستان آرمی نےکابل میں افغان رجیم کے اسلحےکے ذحیرے اور ڈرون اسٹوریج کو نشانہ بنایا جو  پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہا تھا ، یہ کارروائی بھی افغان طالبان کے ان 53 حملوں کے جواب میں کی گئی جو انہوں نے پاکستان میں ہماری چیک پوسٹوں پر کیے۔ شروع انہوں نے کیا ہے، پاکستان نے جواب دیا ہے ، ہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہيں تو یہ اپنی ملیشیا  لےکر وہاں پہنچ جاتے ہیں ، ہم نے ان کی 81 لوکیشنز  پر اسٹرائیک کی ہیں اور یہ سارے حملے دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والے انفرا اسٹرکچر پر کیے گئے ہیں ، یہ وہ تمام انفرا اسٹرکچر ہيں جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو سپورٹ مل رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولا بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا  ڈپو تھا، یہ گولا بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا، حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈہ  جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں  سویلین لباس پہنتے ہیں اور طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ۔

 ہمیں افغان بہن بھائیوں سے مسئلہ نہیں وہ تو خود مظلوم اور اس رجیم کے ظلم کا شکار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں افغان بہن بھائیوں سے مسئلہ نہیں وہ تو خود مظلوم ہیں اور اس رجیم کے ظلم کا شکار ہیں، ہم نے افغانوں کو نہیں دہشت گردوں کو حملے کا نشانہ بنایا، حملوں کے فوری بعد وزارت اطلاعات ان حملوں سے متعلق اپ ڈیٹ دیتی ہے، ہم واضح طور پر بتاتے ہیں کہ آج یہاں ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا، کابل میں ملٹری کیمپ اور ایمونیشن اسٹوریج سائٹ تھی اس کو ٹارگٹ کیا، جہاں ایمونیشن ہو وہاں حملہ ہو تو اس کے بعد وہاں بارود پھٹنا شروع ہوجاتا ہے اور یہ دنیا نے دیکھا، ہم افغانستان میں اہداف کو نشانے بنانے میں بہت زیادہ محتاط ہیں، افغان طالبان رجیم جھوٹے دعوے کرتے ہیں اوربعد میں پوسٹس ڈیلیٹ کردیتے ہیں، کوئی ان سے پوچھے کہ ایمونیشن اسٹوریج میں ڈرگ اسپتال کیوں بنایا گیا تھا، یہاں پر کسی زمانے میں انھوں نے نشئی افراد کو یرغمال بنایا ہوا تھا، جتنے خودکش حملہ آور یہاں پاکستان میں پھٹتے ہیں نشئی ہوتے ہیں یا نشے کے زیر اثر ہوتے ہیں افغان طالبان رجیم کی پرانی عادت ہے یہ نشئیوں کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

‘ ہم نے افغانستان پرجنگ مسلط نہیں کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے’

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان پرجنگ مسلط نہیں کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ  ہم  پر مسلط کی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں ہزاروں پاکستانی شہید  ہوچکے ہیں، ہم دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ  رہے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترلائی مسجد دھماکے میں معصوم لوگ شہید ہوئے، دہشت گرد افغانستان سےآیا وہاں پر تربیت حاصل کی تھی، وانا کیڈٹ کالج میں حملہ کیا گیا، ہلاک پانچوں دہشت گرد افغان شہری تھے، پولیس،شہریوں اور مساجد پر حملے ہو رہے ہیں، دہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کی قیادت افغانستان میں موجود ہے، خارجی نورولی،خارجی بشیر زیب، خارجی گل بہادر افغانستان میں ہیں۔

بھارت افغان طالبان کو ڈرون طیارے دے رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گرد تنظیم ہے جو اس ملک پر قابض ہوئی ہے یہی یواین کہہ رہا ہے، افغانستان میں کوئی ڈرون بنانے کی فیکٹری نہیں تو کونسا ملک ان کو دے رہا ہے؟ بھارت افغان طالبان کو ڈرون طیارے استعمال کرنے کے لیے دے رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں بہترین دفاعی نظام ہے اس کے باوجود کچھ جگہ اہداف نشانہ بنے، افغانستان سے آئے تمام ڈرون طیارے ہم نے مار گرائے۔

 ‘پہلے ہم جب بات کرتے تھے تو یہ کہتے تھے صبر کریں، اب یہ کریں صبر ‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو سرکاری عمارتوں میں چھپایا ہوا ہے، پہلے ہم جب بات کرتے تھے تو یہ کہتے تھے صبر کریں، اب یہ کریں صبر ، تم یہاں پاکستان کے بچوں کو شہید کرو اور ہم تمہارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں ؟ پاکستان نے کب بات چیت سے انکار کیا، ہم نے تو کئی بار ان سے ہرفورم پر بات کی، ہم دوست ممالک سے کہتے ہیں آپ گارنٹی دیں، دنیا میں کیا کوئی ان کی گارنٹی دے سکتا ہے؟ اس دہشت گردی میں منشیات بھی کردار ادا کر رہی ہے، اسلام میں کہاں لکھا ہےکہ دہشت گردی کریں یا خودکش حملے کریں، اسلام میں کہاں لکھا ہےکہ خواتین سے جانوروں کی طرح سلوک کریں، کسی کو کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی کہ پاکستان میں دہشت گردی کرے، پاک افغان سرحد پر ہونے والی اسمگلنگ سے بھی ملک کو نقصان ہوتا تھا،کراس بارڈر دہشت گردی میں کمی آئی ہے، اسمگلنگ کم ہوئی ہے ۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026