Skip to content
  • Friday, 23 January 2026
  • 9:50 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان اور افغانستان مسئلے کے پُر امن حل کیلئے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں: دفتر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان
  • ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
  • امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل
  • غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ
  • غزہ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں: نائب وزیر اعظم آئرلینڈ
تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان مسئلے کے پُر امن حل کیلئے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں: دفتر خارجہ

DAILY MITHAN Oct 17, 2025 0


پاکستان اور افغانستان مسئلے کے پُر امن حل کیلئے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان نے افغانستان کو سرگرم دہشتگرد گروہوں کی تفصیلات شیئر کیں جو پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں: شفقت علی خان/ فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور  افغانستان مسئلے کے  پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ 

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے باربار افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، 11 تا 15 اکتوبر سرحد پرطالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نے اپنے دفاع کےحق کےتحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور  پر  پسپا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ طالبان فورسز اور  ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشتگرد عناصر کے خلاف تھی اور کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبرکی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔

شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں ممالک مسئلے کے پر امن حل کےلیےتعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، پاکستان نے طالبان حکومت سے دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کی توقع ظاہر کی، طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اپنی سرزمین پر غیرملکیوں کی موجودگی عالمی اصولوں اور ملکی قوانین کےمطابق منظم کریں گے۔ 

انہوں نے کہا پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، امید ہے کہ افغان عوام ایک دن نمائندہ اور جامع حکومت کے تحت آزادانہ زندگی گزاریں گے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے کے مندرجات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے  اعلامیے میں جموں وکشمیرسے متعلق مؤقف کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ 

 ترجمان کے مطابق پاکستان نےافغان قائم مقام وزیرِ خارجہ کے اس بیان کو بھی مسترد کیا کہ دہشت گردی پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، پاکستان نے افغانستان کو سرگرم دہشت گرد گروہوں کی تفصیلات شیئر کیں جو  پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ داری سے خود کو بری نہیں کر سکتی، امن و استحکام کے قیام کی ذمہ داری افغانستان پر بھی عائد ہوتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں: نائب وزیر اعظم آئرلینڈ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
اگر وزارتیں چھوڑنے سےکراچی بچتا ہے تو فوراً مستعفی ہونےکو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
گورنر سندھ کا سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینےکیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیرخزانہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
امریکا نے غزہ پیس بورڈ کے بعد’نیوغزہ’ کا منصوبہ پیش کر دیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹی قائم کر دی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، 3 صحافیوں سمیت مزید 15 فلسطینی شہید
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی، اعداد و شمار جاری
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026