پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے: وزیراعظم


پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے: وزیراعظم

پاکستان، ایران اور ترکیہ ریلوے کوریڈور پر کام کررہے ہیں، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ روڈ انیشییٹو تک روابط کا محور رہا ہے،گوادر کی طویل ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ میری ٹائم سلک روڈ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہا ہے، ٹرانس افغان ریلوے، اسلام آباد ، تہران اور استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کررہے ہیں جب کہ علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *