سری لنکن رکن پارلیمنٹ سجیت بریرا نے کہا ہےکہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سجیت بریرا نے کہا کہ بھارت غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور نامعلوم شرائط عائد کر رہا ہے جب کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔
انہوں نے 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا تھا۔
سجیت بریرا نے مزید کہا کہ 1996 میں پاکستانی ٹیم سری لنکا آئی اور میچ کھیلا، ورلڈکپ کے فائنل میچ میں پاکستانی عوام نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے، بھارت سیاسی دباؤ کے تحت کرکٹ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کردی۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹوورازم سیکٹر متاثر ہوا، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی۔

























Leave a Reply