وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری کی دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔


























Leave a Reply