Skip to content
  • Friday, 10 April 2026
  • 3:48 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹیکس ریٹ بڑھانے کے باوجود جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف 33 ارب اضافی ٹیکس جمع ہوسکا

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
کاروبار

ٹیکس ریٹ بڑھانے کے باوجود جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف 33 ارب اضافی ٹیکس جمع ہوسکا

DAILY MITHAN May 8, 2025 0

[ad_1]

ٹیکس ریٹ بڑھانے کے باوجود جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف 33 ارب اضافی ٹیکس جمع ہوسکا

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 169ارب روپے جمع کیے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ٹیکس کی شرح بڑھانے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی مد میں 169ارب روپے جمع کیے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ وصولی 136 ارب روپے تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس شرحوں میں اضافے کے بعد جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی رقم میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن اب تک مالی سال 2024-25کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 24فیصد بڑھی ہے۔

غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر دفعہ 236C کے تحت ٹیکس کی شرح ٹیکس سال 2021 میں فائلرز کے لیے ایک فیصد اور نان فائلرز کے لیے 2فیصد تھی، جسے ٹیکس سال 2023 میں بڑھا کر فائلرز کے لیے 2 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 4 فیصد کر دیا گیا۔ یہ ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی شرح ٹیکس سال2024میں بڑھا کر فائلرز کے لیے 3فیصد اور نان فائلرز کے لیے 6 فیصد کر دی گئی۔ 

غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس ٹیکس سال 2021میں فائلرز کے لیے ایک فیصد اور نان فائلرز کے لیے 2 فیصد تھا، جسے 2023 میں بڑھا کر فائلرز کے لیے 2 فیصد اور نان فائلرز کے لئے 7.5 فیصد کر دیا گیا۔ اب 2024-25کے آخری بجٹ میں یہ شرح بڑھا کر فائلرز کے لیے 3فیصد اور نان فائلرز کے لیے 10.5فیصد کر دی گئی ہے۔ 

ٹیکس شرحوں میں اس زبردست اضافے کے باوجود، جائیداد کے شعبے نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی مد میں169ارب روپے ادا کیے ہیں۔

جائیداد کے شعبے کی ٹیکسوں کی صورت میں شراکت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 136ارب روپے تھی، جو موجودہ مالی سال میں اب تک 24.3 فیصد کے اضافے کیساتھ سامنے آئی ہے۔ تاہم حکومت نے جائیداد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کرنے کے لیے ایک سمری پیش کی ہے، لیکن اس کی قومی خزانے میں شراکت رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 2ارب روپے سے کم رہی ہے۔ 

حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے دی نیوز کو اعتماد میں لے کر بتایا کہ وفاقی کابینہ نے تاحال فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) پر اپنی منظوری نہیں دی ہے اور اسے بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ حکومت کی خواہش تھی کہ ایف ای ڈی کو ختم کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے لیکن آئی ایم ایف اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔ فائلر کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 3فیصد، تاخیر سے فائل کرنے والوں کے لیے 5 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 7فیصد تھی۔ ذرائع نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 236سی جائیداد کی فروخت پر ایڈوانس ٹیکس سے متعلق ہے اور اس میں فائلرز کے لیے 3فیصد اور نان فائلرز کے لیے 6فیصد ٹیکس کی شرح ہے۔ 

دفعہ 236سی کے تحت ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 84ارب روپے جمع کیے ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 65ارب روپے تھی۔ دفعہ 236کے کے تحت ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں85ارب روپے جمع کیے ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 71ارب روپے تھی۔ 

حکومت نے جائیداد کے شعبے سے حاصل شدہ منافع پر 15فیصد کیپیٹل گینز ٹیکس (سی جی ٹی) عائد کیا تھا لیکن یہ آئندہ انکم ٹیکس ریٹرنز کے ساتھ عائد ہوگا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، فی تولہ 9500 روپے سستا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
کاروبار
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنےکے بعد ملک میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
کاروبار
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
کاروبار
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
کاروبار
پاکستانی سفارتکاری کے دنیا بھر میں مثبت اثرات، تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک کمی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
کاروبار
ایران جنگ سے پیٹرو ڈالر نظام بحران کا شکار، مالیاتی توازن خطرے میں پڑگیا
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
کاروبار
پاکستان کیطرف سے قرض کی واپسی کا سلسلہ جاری، یورو بانڈ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
کاروبار
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
کاروبار
پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
کاروبار
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
کاروبار
جنگ کے دوران پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا
DAILY MITHAN Apr 5, 2026
کاروبار
گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافےکا امکان
DAILY MITHAN Apr 5, 2026
کاروبار
لیوی پر آئی ایم ایف نرمی ملنے کے بعد پیٹرول قیمت میں 80 روپے کمی ممکن ہوئی
DAILY MITHAN Apr 5, 2026
کاروبار
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Apr 4, 2026
کاروبار
پاکستان اسی ماہ امارات کے 2 اور یورو بانڈ کے 1.3 ارب ڈالر واپس کریگا
DAILY MITHAN Apr 4, 2026
کاروبار
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
DAILY MITHAN Apr 3, 2026
کاروبار
پاکستانی شہری ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 3, 2026
کاروبار
تیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین تک منتقل کیا جائےگا، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 2, 2026
کاروبار
چینی کے شعبے میں مسابقت بڑھانے اور مارکیٹ کو آزاد کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026