ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ڈائریکٹ میسجز فیچر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ کمپنی کا ماننا ہے کہ اس سے صارفین کم محفوظ ہو جاتے ہیں۔
لندن میں سکیورٹی کے حوالے سے ایک بریفننگ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے بتایا گیا کہ اگر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تو کمپنی کی سیفٹی ٹیمز یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت پڑنے پر میسجز پڑھ نہیں سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر ڈائریکٹ میسجز کا حصہ نہ بنایا جائے، اس کا بنیادی مقصد پلیٹ فارم میں کم عمر صارفین کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر صرف میسج بھیجنے والا اور موصول کرنے والا ہی اسے پڑھ سکتا ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق اس کی ایپ میں بھیجے گئے میسجز کو روایتی انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے اور مجاز عہدیداران ہی ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ ایسا اسی وقت کیا جاتا ہے جب انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے یا صارفین میں نقصان دہ رویوں کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔


























Leave a Reply