کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن شون سرکل کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
پولیس نے بتایا کہ ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ٹریلر کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ہیوی گاڑی کو بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں داؤد چورنگی کے قریب تیز رفتاری اورٹریفک اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے کا ر ڈرائیور کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔


























Leave a Reply