Skip to content
  • Wednesday, 22 April 2026
  • 10:32 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ کا ضامن کون ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

ٹرمپ کا ضامن کون ہے؟

DAILY MITHAN Mar 26, 2026 0

[ad_1]

سوچا بھی نہ تھا کہ کبھی اسرائیل کسی عالمی ادارے کو شکایت کرے گا کہ ایران کے میزائلوں سے اُسکی سویلین آبادی اور بچوں کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں، اسرائیل کی وزارت خارجہ نے یونیسیف (UNICEF) کی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین روسل کے نام ایک خط لکھا ہے ۔

23مارچ کو لکھے جانے والے خط پر اسرائیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فار یو این اینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشنز نینا بین عامی کے دستخط ہیں،خط میں یونیسیف کی توجہ ایران کی طرف سے استعمال کیے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی طرف دلائی گئی ہے جس میں سویلین آبادی کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔

 خط میں بتایا گیا ہے کہ 21 مارچ کو ایران کے ایک میزائل سے نکلنے والے کلسٹربم نے ریشوں لیزیون میں ایک کنڈر گارڈن کو متاثر کیا جو خوش قسمتی سے بند تھا، اسی دن اراد کے ایک رہائشی علاقے پر میزائل گرنے سے 115 سویلینز زخمی ہو گئے جن میں 18 بچے بھی شامل تھے۔

 خط میں اسرائیلی شہر دیمونا پر 12 میزائل حملوں میں 60 سویلیز کے زخمی ہونے کا بھی ذکر ہے جن میں دوبچے بھی شامل تھے، اسرائیل کی طرف سے یونیسیف کو لکھے جانے والے خط میں یکم مارچ سے 23 مارچ تک ایران کی طرف سے حملوں میں سویلین آبادی کے دیگر نقصانات کا بھی ذکر ہے اور مطالبہ کیا گیا ہےکہ یونیسیف ایران کے میزائل حملوں کی مذمت کرے۔ 

سچی بات تو یہ ہے کہ اس خط میں اسرائیلی بچوں کے زخمی ہونے کے ذکر پر مجھے بہت افسوس ہوا، مجھے یاد ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ میں اندھا دھند بمباری سے ہزاروں بچوں کو شہید کر دیا تو یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ ہزاروں بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے، یونیسیف کی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین روسل نے بھی بار بار اسرائیل سےاپیل کی کہ غزہ کے بچوں کا قتل عام بند کرو لیکن اسرائیل نے کسی کی نہ سنی ۔

 اسرائیلی وزارت خارجہ کے اس خط سے اگلے روز یونیسیف نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک بریفنگ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ جنگ شروع ہونےکے بعد سے 2100 بچے زخمی ہوئے یا مارے جا چکے ہیں اور روزانہ 87 بچوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 206 بچے ایران اور 118 لبنان میں شہید ہوئے، چار بچے اسرائیل میں مارے گئے اور ایک بچہ کویت میں اپنی جان سے گیا۔

 یونیسف کی یہ بریفنگ نیو یارک میں دی گئی،  نیو یارک امریکا میں ہے اور اسی امریکا کی بمباری سے ایران کے شہر مناب میں ایک گرلز اسکول میں سو سے زیادہ بچیاں شہید ہو گئیں، جب سے اسرائیل اور امریکا نے مل کر یہ جنگ شروع کی ہے صرف ایران نہیں بلکہ اسرائیل سے لبنان اور کوئت سے بحرین تک تمام اسکول بند ہیں، لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

کیا اس جنگ کا ذمہ دار صرف اسرائیل اور امریکا ہے ؟ جی نہیں ! اس جنگ کے ذمہ دار وہ تمام ممالک اور عالمی ادارے ہیں جو 1948 ء سے آج تک اسرائیل کی بدمعاشی پر خاموش ہیں، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے1967ء میں مسجد اقصیٰ سمیت بہت سے فلسطینی علاقوں پر قبضہ کر لیا، یہ وہ علاقے تھے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست میں شامل تھے۔

 اسرائیل نے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کے  بعد  وہاں صیہونیوں کو آباد کرنا شروع کر دیا، فلسطینیوں نے مزاحمت کی تو امریکا نے انہیں دہشت گرد قرار دیدیا، پھر کئی مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا، وہ او آئی سی جو 1969 ء میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کےردعمل میں قائم کی گئی تھی مسجد اقصیٰ کے تحفظ میں ناکام ہو گئی تو اسرائیل نے اپنی سرحدوں کو مزید وسیع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ۔

 اس منصوبے کے خلاف مسلم ممالک نے صرف مذمتی بیانات دیئے، کسی نے اسرائیل کا ہاتھ روکنے کی کوشش نہ کی، آخر کار حماس نے اسرائیل کو روکنے کیلئے ان فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کی کوشش کی جو اسرائیل نے قبضے میں لے لیے تھے، آپ اسے غلط حکمت عملی کہیں یا جنونیت کہیں لیکن جو کچھ اسرائیل کرتا رہا ہے اُسے کیا کہیں گے ؟

 مشرق وسطیٰ میں جو جنگ جاری ہے اسکی اصل ذمہ دار وہ نام نہاد مہذب دنیا ہے جس نے 1948ء میں اقوام متحدہ کا کندھا استعمال کر کے فلسطین کو تقسیم کیا اور اسرائیل قائم کیا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دسمبر 1947 ء میں امریکی صدر ٹرومین کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اسرائیل کے قیام سے مشرق وسطیٰ میں کبھی امن قائم نہیں ہو گا لیکن ٹرومین اسرائیل کے پیچھے کھڑا رہا ۔ 

کئی دہائیوں کے بعد اسرائیل اور امریکا کو پتہ چلا ہے کہ اگر اُن کے بم فلسطینی بچوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں تو ایران کے میزائل بھی اسرائیلی بچوں کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں، اب پاکستان سمیت کچھ دیگر ممالک امریکا کے ساتھ مل کر اس جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے لیکن سوال یہ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ضمانت کون دے گا ؟ 

چند ماہ قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف پاکستان کے دورے پر آئے تو مجھے اُن سے ملاقات اور گفتگو کا موقع ملا، انہیں نومبر 2025  میں یقین تھا کہ اسرائیل ایک دفعہ پھر ایران پر حملہ کرے گا، انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکا مذاکرات کو دھوکے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور مذاکرات کے دوران جنگ چھیڑ دیتے ہیں،  اب امریکا باقر قالیباف کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن باقر قالیباف سمیت ایران کی موجودہ قیادت ٹرمپ پر بالکل بھی اعتماد نہیں کرتی۔

کیا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر اردوان یا مصر کے صدر السیسی یہ ضمانت دے سکتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جو وعدہ کریں گے اُسے ہر صورت نبھائیں گے ؟ جس ٹرمپ کا وزیر جنگ پیٹر ہیگ سیتھ مسجد اقصیٰ کو گرانے کی باتیں کرتا رہا ہے اور جس ٹرمپ کی انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ پاکستان کے میزائل پروگرام کے بارے میں ڈس انفارمشن پھیلائے اُس ٹرمپ کی ضمانت کون دے سکتا ہے ؟

 امریکا اور ایران میں مذاکرات پہلے بھی ہوتے رہے لیکن ان مذاکرات کو ایران نے نہیں ہمیشہ امریکا نے سبوتاژ کیا،  ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے ایک ایسا فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے جسکی کوئی بھی فریق خلاف ورزی نہ کرے،  ٹرمپ نے یہ جنگ امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی ہے، کیا ضمانت ہے کہ ٹرمپ دوبارہ ایران کے خلاف ایسی جارحیت نہیں کرینگے ؟ 

یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ اس وقت فوری سیز فائر ایران کی نہیں ٹرمپ کی زیادہ ضرورت ہے، ایران لمبی جنگ کیلئے تیارہے کیونکہ ایران میں رجیم چینج کا خطرہ فی الحال ٹل چکا، ٹرمپ کو اس غلط فہمی سے نکلنا ہوگا کہ سیز فائر اب امریکا کی شرائط پر ہوگا، ٹرمپ کی حیثیت ایک جارح اور دھوکے باز کی ہے۔

 ایران کی حیثیت ایک مظلوم کی ہے جس نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، بین الاقوامی قانون کے تحت انصاف اُسے ملنا چاہیے جو مظلوم ہے، بین الاقوامی قانون کو ٹرمپ خود ہی غیر مؤثر کر چکے، وہ یاد رکھیں کہ ناں تو وہ یہ جنگ جیت رہے ہیں اور اب نہ ہی وہ کوئی سپر پاور رہے ہیں۔

اُن کی شاہانہ رعونت اور خبط عظمت زوال کا شکار ہے، خبط عظمت کا مقابلہ شوق شہادت سے ہے جس نے سپر پاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں لیکن پہلے ٹرمپ اپنے لیے کوئی ضامن تو تلاش کریں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026