امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان کردیا۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد آج امریکا پہنچ رہےہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔
اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب امریکا سے 48 طیارے خریدنا چاہتا ہے جن کی مالیت کئی ارب ڈالر ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاوس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کردی۔
امریکی صدر نے جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجنے کا بھی اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کےلیے بھی ٹاسک فورس بنا رہےہیں۔






















Leave a Reply