ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بیٹنگ میں شائے ہوپ نے 61 اور شمرون ہٹمیئر نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 3 میچز جیت کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔


























Leave a Reply