کیا آپ کو اکثر سر یا گردن میں درد کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ آپ کی ہی ایک عام عادت ہوسکتی ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Kentucky یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ روزانہ گھنٹوں کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا فون کو دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں تو ایسا آپ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں متعدد افراد کرتے ہیں۔
مگر یہ عادت خاموشی سے گردن میں تکلیف، سر درد اور سر چکرانے کا باعث بن سکتی ہے۔
تحقیق میں اس کے لیے ٹیک نیک (tech neck) کی اصطلاح استعمال کی گئی۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ اسکرین کو دیکھتے ہوئے سر کو آگے کی جانب جھکاتے ہیں تو سر کا وزن گردن پر نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ اس سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے بالائی حصے کے مسلز، جوڑوں اور مہروں دباؤ بڑھتا ہے۔
ہمارے مسلز کو سر سیدھا رکھنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی ہے، وہ کھچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ سر درد یا آدھے سر کے درد کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں مزید بایا گیا کہ سنگین کیسز میں گردن کو جھکائے رکھنے سے اعصابی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے بازو یا کندھے اکڑ جاتے ہیں یا کھوپڑی کے وسط میں دباؤ کا احساس ہوتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ چند چھوٹی تبدیلیوں سے اس سے بچنا ممکن ہے۔
اس کے لیے جب بھی ممکن ہو آنکھوں کے سامنے اسکرین کو رکھیں تاکہ گردن کو جھکانا نہ پڑے اور کندھوں یا گردن پر دباؤ نہ بڑھے۔
اسی طرح ہر 30 سے 60 منٹ بعد جسم کو کچھ دیر کے لیے حرکت دیں، گردن گھمائیں اور جسم مضبوط بنانے والی ورزشیں کریں تاکہ ریڑھ کی ہڈی کو معاونت ملے اور تناؤ کم ہو۔
محقین کے مطابق اگر نئی یا بدترین علامات کا سامنا ہو جیسے سر درد نیند سے جگا دے یا تکلیف کے ساتھ جسم کے اعضا سن ہو جائے، کمزوری محسوس ہو یا بینائی کمزور ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔


























Leave a Reply