وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع


وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع

فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ سے ستائیس  ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور ہونےکا امکان ہے ،  وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس  طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو ستائیس ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جائے گی اور بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ  ستائيسویں ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی آج ہی پیش کردی جائے گی۔

ترمیم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا  جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کردی۔

ایم کیو ایم وفد سے دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو  مالی، انتظامی اور  سیاسی اختیارات دیے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت 4 سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔

وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

یاد رہےکہ حکومتی اتحاد ستائیس ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے تاہم پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔

ستائیس ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں حکومت نے تبدیلیاں لانے کاسوچا ہے اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صرف اسی ترمیم کی حمایت کی ہے۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ صوبائی شیئر سے متعلق شق کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے، کسی بھی صورت میں اس تجویز کی حمایت کرنےکے لیے تیار نہیں۔ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی سمیت ستائیس ویں ترمیم کی تجویز کے باقی پوائنٹس بھی پوری طرح مسترد ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *