Skip to content
  • Saturday, 14 March 2026
  • 1:42 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیر خزانہ کی سربراہی میں 11 ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، صوبوں اور وفاق کی مالی صورتحال پر بریفنگ

حالیہ پوسٹس

  • فلم، ٹی وی کے نامور اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں سپرد خاک
  • امریکا نے سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا
  • فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات
  • فرانس اور اٹلی نے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کیلئے ایرانی حکومت سے رابطہ کرلیا
  • پی سی بی کا موزاربانی کیخلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ
تازہ ترین

وزیر خزانہ کی سربراہی میں 11 ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، صوبوں اور وفاق کی مالی صورتحال پر بریفنگ

DAILY MITHAN Dec 4, 2025 0


وزیر خزانہ کی سربراہی میں 11 ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، صوبوں اور وفاق کی مالی صورتحال پر بریفنگ

فوٹو: جیو نیوز

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس  ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک  ہوئے جب کہ  پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دی۔

وزیرخزانہ نے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹریز اور دیگر ارکان کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ  آج کا اجلاس آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا اہم موقع ہے، فورم آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 150 کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس پس منظر میں اس اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، وفاقی حکومت کا واضح اور پُختہ عزم تھا کہ 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس کسی تاخیر کے بغیر بلایا جائے، وزیراعظم نے خود اس بات میں گہری دلچسپی لی کہ یہ اجلاس جلد از جلد ہو، صوبوں نےبھی اس آئینی ذمہ داری کو بروقت ادا کرنے کا بھرپور ارادہ ظاہر کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث یہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا،  این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، آج ہم یہاں کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے موجود ہیں، ہماری پہلی ترجیح ایک دوسرے کی بات سننا ہے، وفاقی حکومت یہاں صوبوں کے مؤقف کو سننے کے لیے موجود ہے، امید ہےکہ صوبے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعمیری تعاون کے جذبے سے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے، یہ ہمارے مشترکہ عزم اور قومی مفاد میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے، صوبوں کا لازمی سرپلسزکے حصول، آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد یقینی بنانے پرتعاون قابلِ تحسین ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال ملک کو بھارت کی جانب سے غیر معمولی خطرات اور سیلابوں جیسے چیلنجز کاسامناکرنا پڑا، ان کٹھن حالات میں ہم ایک مضبوط وفاق کی صورت میں متحد کھڑے رہے،  یہی وہ جذبہ ہے جسے ہم 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے عمل میں بھی برقرار دیکھنا چاہتے ہیں،  آنےوالے ہفتوں اورمہینوں میں یہ بامقصد اور تعمیری مباحث جاری رہیں گے، امید ہےتمام اراکین بامعنی اورجامع مکالمے کیلیےبھرپورعزم کےساتھ آگے بڑھیں گے،  باہمی اتحاد، تعاون اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھائیں گے،  11ویں این ایف سی ایوارڈکےمعاملات کو کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔

دوسری جانب وزارتِ منصوبہ بندی نے وسائل کی تقسیم کے دو نئے طریقہ کار پر تجاویز وزیراعظم کو پیش کردی ہیں، پہلی تجویز قابل تقسیم محاصل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ، واٹرسکیورٹی، سول آرمڈ فورسز اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے گرانٹس کے لیے ڈھائی فیصد کٹوتی کی ہے جس کے بعد ساڑھے 57 فیصد صوبوں اور ساڑھے 42 فیصد وفاق کو ملے گا۔

دوسری تجویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات قابل تقسیم محاصل سے پہلے نکال لیے جائیں جس سے 2030  تک وفاق کے وسائل میں 11 سے 12 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

صوبوں کے درمیان این ایف سی کی تقسیم میں آبادی کا وزن کم کرکے ریونیو جنریشن، زرخیزی اورForest Cover جیسے عوامل کو بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا نے سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
فرانس اور اٹلی نے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کیلئے ایرانی حکومت سے رابطہ کرلیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی کا موزاربانی کیخلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو ہوئی، اسی سلسلے میں سعودی عرب گئے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
2 غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیشی کپتان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں، سلمان آغا کے متنازع رن آؤٹ پر شدید تنقید
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ بند، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بہترین میچ میکنگ 40 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں 4 ہلاکتیں ہوئیں: سینٹکام کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
دی ہنڈریڈ میں ابرار ا کی بھارتی ملکیتی ٹیم میں شمولیت، بی سی سی آئی کے نائب صدر نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند
DAILY MITHAN Mar 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026