وزیر اعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے لاہور میں جاتی عمراہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔
ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اوررسد پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کیا جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پچپن، پچپن روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔


























Leave a Reply